امریکی عدالت نے معروف کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس کے بانی سیم بینک مین فرائیڈ کی جانب سے دائر کردہ نئی مقدمے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ بینک مین فرائیڈ نے عدالت میں دعویٰ کیا تھا کہ ممکنہ گواہان کو حکومتی دھمکیوں اور انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے، تاہم جج نے ان الزامات کو غیر منطقی اور سازشی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ اس فیصلے کے بعد کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں عدم یقینی کی کیفیت میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ ایف ٹی ایکس جیسے بڑے پلیٹ فارمز کے خلاف قانونی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہنے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہو سکتا ہے۔
یہ خبر تفصیل سے یہاں پڑھی جا سکتی ہے: decrypt