امریکی کانگریس میں اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو بل کی مکمل تفصیلات جاری

امریکی کانگریس نے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو بل H.R. 8957 کی مکمل قانونی دستاویزات جاری کر دی ہیں، جو بٹ کوائن کو وفاقی قانون میں مستقل طور پر شامل کرنے کا ایک اہم قدم ہے۔ اس بل کے تحت وفاقی حکومت کے پاس بٹ کوائن کی ایک ریزرو قائم کی جائے گی جس میں جمع کرائی گئی تمام بٹ کوائنز کو بیس سال تک کسی بھی قسم کی فروخت، تبادلہ یا دیگر مالیاتی کارروائی سے روک دیا جائے گا۔ اس مدت کے دوران بٹ کوائنز کو محفوظ رکھا جائے گا اور ہر نئی جمع کرائی گئی رقم کے ساتھ یہ مدت دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

اس بل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے "پروف آف ریزرو” کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت ہر سہ ماہی میں بٹ کوائن کی مقدار کی تصدیق کے لیے آزادانہ آڈٹ اور عوامی رپورٹنگ لازمی ہوگی۔ اس کے علاوہ، حکومت کو نئے قرضے لینے، ٹیکس بڑھانے یا خسارے میں جا کر بٹ کوائن خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی، بلکہ بجٹ کے اندر رہتے ہوئے دیگر مالی ذرائع سے بٹ کوائن حاصل کرنے کے طریقے تلاش کیے جائیں گے۔

یہ بل ریاستوں کو بھی موقع دیتا ہے کہ وہ اپنی بٹ کوائن کی ریزرو کو وفاقی اکاؤنٹس میں محفوظ کر سکیں، جبکہ نجی ملکیت کے بٹ کوائن کی ضبطگی کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس بل کا مقصد بٹ کوائن کو مالیاتی نظام میں ایک مستحکم اور شفاف اثاثہ کے طور پر تسلیم کرانا ہے، جس سے مارکیٹ میں اعتماد بڑھے گا اور مستقبل میں اس کے استعمال میں اضافہ متوقع ہے۔ اب یہ بل ہاؤس فنانشل سروسز کمیٹی کے فیصلے کا منتظر ہے۔

یہ خبر تفصیل سے یہاں پڑھی جا سکتی ہے: bitcoinmagazine

شئیر کیجیے: